Barbarosa trailer Urdu subtitles

 



باربروسہ کی تاریخ 


 باربروسہ برادران بحیرہ روم میں پہلے ہی تجربہ کار بحری قزاق تھے جب اسپین میں مسلمانوں کی سات سو سال حکومت کا خاتمہ ہوا تو  ملکہ الیز بیتھ اول نے مسلمانوں پر  ظلم و ستم شروع کر دیا مسلمانوں کو زبردستی عیسائی بنایا جاتا تھا اب مسلمان شمالی افریقہ ہجرت کرنے پر مجبور تھے لیکن ہجرت کا سب سے بڑا مسئلہ درمیان میں سمندر تھا باربروسہ برادران میں سب سے بڑے بھائی عروج ریس جب یہ بات سنی تو اسپین مسلمانوں کی مدد کے لیے اٹھ کھڑے ہوئے اور اگلے تین سالوں تک اسپین کے مسلمانوں کی مدد کرتے رہے

 اس تین سالوں میں   باربروسہ برادران نے شمالی افریقی برادریوں میں نمایاں حیثیت اختیار کر لی تھی  ۔ اور پہلے ہی سال الجزائر فتح کر کے اپنی چھاؤنی قائم کرلی تھی بہت سے بحری قزاق ان کے نام کانپتے تھے

   عثمانی سلطان سلطان سلیم اس وقت شمالی افریقہ میں اپنا اثرورسوخ بڑھانا چاہتے تھے اس لیے انہوں نے   باربروسہ برادران  کو ان کی مالی مدد اور سیاسی مدد کی پیش کش کی  باربروسہ برادران   نے اسے قبول کر لی اس کے بعد عثمانیوں نےالجیئرز  ،  بحری روم کے گورنر بنانے کی پیشکش کی  ۔

 عروج 1518 میں ہسپانوی سے لڑتے ہوئے شہید ہوئے ، اور اگلے ہی دن ہسپانویوں نے الجیرس پر دوبارہ قبضہ کرلیا۔ جس کو بچانے کے لیے   باربروسہ برادران نے عثمانیوں سے مدد لی

 سلطان سلیمان نے حیرالدین کو اپنے محل میں بلایا اوراسے حیرالدین باربروسہ کا لقب دیا

 عثمانیوں کے ساتھ باربروسہ کی  وابستگی اسی عرصے میں بڑھتی گئی۔ سلطان سلیمان نے 1522 میں روڈس پر قبضہ کر لیا اور باربروسہ کو  گورنر  مقرر کیا۔ 1531 میں باربروسہ اور اس کی فوجوں نے وینس پر قبضہ کرنے کے بعد ، سلیمان نے انہیں سلطنت عثمانیہ کا  ایڈمرل  بنا دیا ، اور اس نے عثمانی بحریہ کے سربراہ میں ایڈمرل کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔

 باربروسہ  کی سب سے مشہور جنگ وینس ، جینوا ، اسپین ، پرتگال ، مالٹا اور پوپل ریاستوں کے عناصر کے ساتھ مشترکہ بیڑے پر 1538  یونان میں  اس کی فتح تھی۔ باربروسہ نے 300 بحری جہازوں کے خلاف صرف 122 گیلیاں استعمال کرکے مشترکہ قوت کو شکست دی۔ اس کی فتح سے طرابلس اور مشرقی بحیرہ روم عثمانی حکومت کا آغاز ہوا۔ باربروسہ نے 1543 اور 1544 میں ہیبس برگ کے خلاف فرانسیسیوں کی مدد کی ،  1546 میں  خیرالدین باربروسہ قسطنطنیہ میں وفات پا گئے